حیدرآباد۔/7 اپریل، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ بنڈلہ گوڑہ میں آج رتنا دیپ سوپر مارکٹ میں اچانک آگ لگ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ راجندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں واقع بنڈلہ گوڑہ رتنا دیپ سلیکٹ سوپر مارکٹ میں اچانک آگ لگنے کے نتیجہ میں وہاں پر ہلچل مچ گئی۔ سوپر مارکٹ کے عملہ کو فائر انجن عملے نے کامیاب طور پر وہاں سے نکال لیا لیکن کچھ ہی دیر میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ تقریبا دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ب
