حیدرآباد۔/17 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بنڈلہ گوڑہ پولیس حدود میں کیمیکل دھماکہ میں ایک معمر شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کرسٹل ٹاون شپ بنڈلہ گوڑہ میں صبح کے وقت حامد حسین نامی شخص جس کی عمر تقریباً 50 سال سے زائد بتائی جارہی ہے کچرا چننے کے دوران کیمیکل دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو بغرض علاج عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ بنڈلہ گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔