بنڈی سنجے دہلی روانہ ‘ مرکزی قیادت سے آج تبادلہ خیال

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے آج شام نئی دہلی روانہ ہوگئے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کے حالیہ دورہ دہلی کے بعد بنڈی سنجے کے دورہ کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ سنجے ‘ ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال سے مرکزی قیادت کو واقف کروائیں گے ۔ ذرائع نے کہا کہ بی جے پی قائدین چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے مرکزی فیصلوں کی حمایت کرنے کے سی آر کی حکمت عملی کا جائزہ بھی لیں گے ۔