تلنگانہ بی جے پی کے قائدین گجرات کی غلامی کررہے ہیں ، پی راجیشور ریڈی کا الزام
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل پی راجیشور ریڈی نے تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے پر پاگل کتوں کی طرح بھونکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ بی جے پی کے صدر مرتے ہیں تو ان کے ارکان خاندان کو ریتوبیمہ کے تحت 5 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔ آج ٹی آر ایس ایل پی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی راجیشور ریڈی نے کہا کہ دہلی میں منعقدہ ٹی آر ایس کا احتجاج کامیاب رہا ہے ۔ وزیر اعظم آفس کی ہدایت پر تلنگانہ بی جے پی کے قائدین نے حیدرآباد میں احتجاج کیا ہے ۔ اس احتجاجی دھرنے سے تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے پاگل کتوں کی طرح بات کی ہے ۔ دھان کس طرح حاصل کیا جاتا ہے اس نظام سے بھی بنڈی سنجے واقف نہیں ہے ۔ مرکز کی ہدایت پر ہم نے متبادل کاشت کرنے کی کسانوں سے اپیل کی تب بی جے پی کے تمام قائدین نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے دھان کی کاشت کرنے کا مشورہ دیا ۔ آج مرکزی حکومت دھان خریدنے سے انکار کررہی ہے ۔ بی جے پی اس کا خاموش تماشہ دیکھ رہی ہے ۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے تلنگانہ عوام کی توہین کی ہ ۔ تلنگانہ مفادات کا تحفظ کرنے مرکز کے خلاف ڈٹ جانے کے بجائے بی جے پی قائدین گجرات کی غلام گری کررہے ہیں ۔ مودی اور امیت شاہ کے جوتے چاٹ رہے ہیں ۔ بی جے پی کے اقتدار میں آنے پر کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوجانے کا نعرہ دیا گیا مگر اب کسانوں کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ پی راجیشور ریڈی نے ہمت ہے تو بنڈی سنجے کو ان کے خلاف ای ڈی اور آئی ٹی کے دھاوے کرانے کا چیلنج کیا ۔۔ ن