بنڈی سنجے نے فلم ’’ دی کیرالہ اسٹوری ‘‘ کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا

   

کریم نگر میں 14 مئی کو فلم کے ڈائرکٹر پروڈیوسر کو تہنیت پیش کرنے کا اعلان
حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے ’’ دی کیرالہ اسٹوری ‘‘ فلم کو ٹیکس سے استثنی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کے ڈائرکٹر اور پروڈیوسر کو 14 مئی کو کریم نگر میں تہنیت پیش کی جائے گی ۔ بنڈی سنجے نے آج بی جے پی قائدین کے ساتھ کاچی گوڑہ کے تارک راما تھیٹر میں فلم دیکھا بعد ازاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر کو وزراء اور ارکان اسمبلی کے ساتھ فلم دیکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ریاست میں بی جے پی کے اقتدار حاصل کرنے کے بعد ’’ دی کیرالہ اسٹوری ‘‘ طرز کی ہفتہ میں ایک فلم تیار کی جائے گی ۔ اس طرح کی فلموں کو ٹیکس سے استثنی دیا جائے گا ۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ حیدرآباد میں نابالغ مسلم لڑکیوں سے سعودی شیخ) شادیاں کرکے لے جارہے ہیں پرانے شہر میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں مجلس ناکام ہوگئی ہے ۔ مرکز میں مودی کے زیر قیادت حکومت تشکیل پانے کے بعد سماج کے تمام طبقات کی خواتین کا تحفظ کیا جارہا ہے ۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے 14 مئی کو کریم نگر میں ’’ ہندو ایکتا یاترا ‘‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس کا مقصد ہندووں کو متحد کرنا ہے اور ہندو دھرم کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ اس پروگرام میں آسام کے چیف منسٹر ہیمنتبسوا شرما کے علاوہ دوسرے بی جے پی کے قومی قائدین شرکت کریں گے ۔ اسی پروگرام میں ’’ دی کیرالہ اسٹوری ‘‘ فلم کے ڈائرکٹر و پروڈیوسر کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ ن