بنڈی سنجے نے میٹرو ٹرین میں سفر کیا

   

حیدرآباد۔4۔ مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی ریاستی صدر بنڈی سنجے نے آج میٹرو ٹرین میں سفر کرکے مسافرین سے ملاقات کی ۔ سنجے نے پارٹی قائدین سوامی گوڑ ، پرمیندر ریڈی اور منوہر ریڈی کے ہمراہ گاندھی بھون میٹرو اسٹیشن سے میاں پور تک سفر کیا اور بعد میں میاں پور سے پٹن چیرو بی جے پی قائد نندیشور گوڑ کی قیامگاہ پہنچے ۔ ٹرین میں سفر کا مقصد عوام سے رابطہ بحال کرنا تھا ۔ سفر کے دوران بنڈی سنجے نے مسافرین سے ان کے مسائل پر بات کی ۔ر