حیدرآباد19۔اکتوبر (سیاست نیوز) بی جے پی قیادت نے تلنگانہ کے سابق صدر بنڈی سنجے کو چھتیس گڑھ انتخابات کیلئے اسٹار کیمپینر مقرر کیا ہے۔ بنڈی سنجے کو چھتیس گڑھ انتخابات میں بی جے پی مہم کی ذمہ داری دی گئی ۔ 40 قائدین کی فہرست میں وزیراعظم مودی ، جے پی نڈا ، امیت شاہ اور بنڈی سنجے شامل ہیں۔ اسی دوران دہلی میں جے پی نڈا کی قیامگاہ پر تلنگانہ کور گروپ کے قائدین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تلنگانہ میں بی جے پی امیدواروں کی فہرست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔