بنڈی سنجے کاآج دورہ چارمینار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کمارکل جمعہ کو صبح 8.30 بجے بی جے پی کے کارپوریٹرس کے ساتھ چارمینار کا دورہ کرینگے اور وہاں مندر میں پوجا کرینگے ۔ وہ مندر میں درشن کریں گے ۔ واضح رہے کہ بنڈی سنجے نے ریاستی حکومت کو پرانے شہر میںانڈومنٹ کی اراضیات کے تحفظ کیلئے 24 گھنٹوں کا وقت دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ان اراضیات کے تحفظ کیلئے اقدامات نہیںکرتی ہے تو وہ اس کیلئے ایک تحریک شروع کرینگے ۔