بنڈی سنجے کا دماغی توازن بگڑ گیا: نرنجن

   

حیدرآباد 30۔ جون (سیاست نیوز) کانگریس نے بی جے پی ریاستی صدر بنڈی سنجے کے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ ان کا دماغی توازن بگڑ چکا ہے ۔ نائب صدر پردیش کانگریس جی نرنجن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی معلومات حاصل کئے بغیر بنڈی سنجے بیان بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس کرانہ شاپ ہے تو بی جے پی کونسی دکان ہے ۔ کانگریس سے بی جے پی میں شامل افراد کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا اس سے عوام واقف ہیں۔ بی جے پی نے قیادت کے مسئلہ پر بے چینی ہے۔ بی آر ایس اور بی جے پی میں خفیہ مفاہمت کا الزام عائد کرتے ہوئے نرنجن نے کہا کہ کانگریس کو کمزور کرنے دونوں متحد ہوچکی ہیں۔ سابق رکن پارلیمنٹ جتیندر ریڈی کا ٹوئیٹ ریاست میں بی جے پی کی حقیقی صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔ نرنجن نے وزیراعظم مودی کی جانب سے راہول گاندھی اور ان کے خاندان کو نشانہ بنانے کی مذمت کی اور کہا کہ ہندوتوا ایجنڈہ کے ذریعہ بی جے پی دوبارہ برسر اقتدار آنے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ر