بنڈی سنجے کمار صدر تلنگانہ اسٹیٹ بی جے پی کے حصول عہدہ کی تقریب ، اقلیتی قائدین سے استقبال

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : مسٹر میر فراست علی باقری ترجمان بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے بموجب بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ کے نو نامزد صدر مسٹر بنڈی سنجے کمار ( ایم پی) کی تقریب حصول عہدہ 15 مارچ کو 2 بجے دن بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ پارٹی آفس معظم جاہی مارکٹ پر مقرر ہے ۔ اس تقریب میں تلنگانہ اسٹیٹ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر مسٹر محمد افسر پاشاہ ، بی جے پی اقلیتی مورچہ سکریٹری ایف ایس لائق علی ، میر ہادی علی ، وسیم الدین ، ہاشم حسین ، سردار اندر پال سنگھ ، مسرس دیانت علی ، سعید عالم کے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ کے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قائدین اور پارٹی ورکرز شرکت کریں گے۔ مسٹر فراست علی باقری بی جے پی قائد نے امید ظاہر کی کہ نئے صدر پارٹی ورکرز میں نیا جوش پیدا کرتے ہوئے تنظیمی امور میں بھی مثالی ترقی لائیں گے ۔۔