بنڈی سنجے کو حیدرآباد میں گڑبڑ کا اندیشہ، بیٹی کو بچانے کے سی آر کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں

   

حیدرآباد۔/24 اگسٹ، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے پرجا سنگرام یاترا کو روکنے اور گرفتاری کے خلاف ایک روزہ دکھشا کا اہتمام کیا۔ کریم نگر میں پارٹی قائدین کے ہمراہ بنڈی سنجے نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ حیدرآباد میں گڑبڑ کرانے کی سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت عوامی تائید سے محروم ہوچکی ہے۔ لکر اسکام پر مباحث سے بچنے کیلئے کے سی آر بی جے پی کو نشانہ بنارہے ہیں۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ اپنی دختر کو بچانے کیلئے کے سی آر کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ چیف منسٹر نے سنگرام یاترا روکنے کی منصوبہ بندی کی کیونکہ بی جے پی کی تائید میں اضافہ ہوا ہے۔ پدیاترا کے دوران چیف منسٹر خاندان کی بدعنوانیوں کو بے نقاب کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی طاقت پرجا سنگرام یاترا کو روک نہیں پائے گی۔ 27 اگسٹ کو یاترا کے آخری دن ہنمکنڈہ میں جلسہ عام منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر خاندان کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ خاندانی حکمرانی کس قدر خطرناک ہے۔ر