بنڈی سنجے کی امیت شاہ سے دو مرتبہ ملاقات

   

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کی دو مرتبہ ملاقات نے پارٹی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیوں کا آغاز کردیا ہے۔امیت شاہ حیدرآباد لبریشن ڈے تقاریب میں شرکت کیلئے ہفتہ کی شام حیدرآباد پہنچے تھے۔ حیدرآباد پہنچنے کے بعد انہوں نے بنڈی سنجے سے تفصیلی ملاقات کی۔ اتوار کے دن پریڈ گراؤنڈ پر لبریشن ڈے تقاریب کے بعد امیت شاہ بی جے پی کے سینئر قائدین سے ملاقات کرنے والے تھے لیکن دوپہر میں انہوں نے دوبارہ بنڈی سنجے سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ بنڈی سنجے کو تلنگانہ کی ذمہ داری سے سبکدوش کرنے کے بعد قومی سطح پر جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے اور وہ آندھرا پردیش کے انچارج بھی ہیں۔