بنڈی سنجے کی امیت شاہ سے ملاقات

   

حیدرآباد ۔24۔ جولائی (سیاست نیوز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے آج نئی دہلی میں ملاقات کی۔ تلنگانہ میں پارٹی کی صدارت سے علحدگی کے بعد امیت شاہ سے ان کی پہلی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کو خیر سگالی کہا جارہا ہے تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق تلنگانہ کی موجودہ صورتحال اور بی جے پی کے موقف پر بات چیت ہوئی۔ بنڈی سنجے کی علحدگی کے بعد پارٹی میں ناراض سرگرمیوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امیت شاہ نے بنڈی سنجے کو مشورہ دیا کہ کشن ریڈی سے مکمل تعاون کریں اور پارٹی قائدین میں اتحاد کو یقینی بنائیں۔ پارلیمنٹ سیشن میں شرکت کیلئے بنڈی سنجے نئی دہلی میں ہیں۔