بنڈی سنجے کی بیان بازی سے مسلمانوں کی دل آزاری

   

ہر شہری کو اپنی زبان میں تعلیم کا حق ، ملی کونسل ضلع نائب صدر فرحان قادری کا اظہار خیال
ظہیرآباد ۔ آل انڈیا ملی کونسل ضلع سنگاریڈی کے نائب صدر سید فرحان قادری بغدادی نے اپنا صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بی جے پی کی ریاستی صدر بنڈی سنجے کی کریم نگر میں تقریر کے دوران مساجد کے متعلق غلط بیان بازی پر سخت برہمی کا اظہار کیااور کہاکہ ان کی اشتعال انگیز تقریر سے مسلمانوں کی دل آزادی ہوئی ہے۔ ان کے بیانات ہندوستان کے دستور کے خلاف ہیں اور ایسے بیانات پر روک لگانے کی سخت ضرورت ہے ۔ وہ اپنے جاہلانہ حرکتوں کے ذریعہ ریاست تلنگانہ میں اقتدار کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔ جبکہ تلنگانہ کی عوام سیکولرذہن رکھتی ہے ۔ ایسے میں تلنگانہ کی عوام کو مسجد مندر کے مسئلوں میں الجھا کر اصل مسائل سے راہ فرار اختیار کرنے کی ان کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا ۔ ہر شہری کو دستور میں اپنی زبان میں تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہے ۔ مدرسوں میں دہشت گردی کی تعلیم کا دعوی جھوٹ کا پلندہ ہے ۔ اردو صرف مسلمانوں کی زبان نہیں ہے ۔ اردو پورے ہندوستان کی زبان ہے ۔ اردو نے بھارت کی جنگ آزادی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔ بی جے پی ریاستی صدر غلط بیان بازی سے ریاست تلنگانہ اور ملک کی قومی یکجہتی کی فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ایسے میں تلنگانہ حکومت اور محکمہ پولیس کو چاہئے کہ ایسے اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں پر پابندی لگائی جائے ۔