حیدرآباد 9نومبر(یواین آئی) راجیش کمارصدرنشین ٹی پی سی سی الیکشن کمیشن کوارڈی نیشن کمیٹی نے مرکزی وزیربنڈی سنجے کی نفرت انگیز تقریر کی شکایت کی ۔ انہوں نے ایک مکتوب چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو روانہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ کل بی جے پی کے اسٹار کیمپینر بنڈی سنجے نے جوبلی ہلز میں کارنر میٹنگ کی۔ انہوں نے دیگر سیاسی قائدین کیلئے توہین آمیز تبصرے کئے ۔انہوں نے کمیشن سے درخواست کی کہ بنڈی سنجے کے خلاف کارروائی کی جائے ، کیونکہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرکے مذہبی تناؤ پیدا کرنے والی تقریر کر رہے ہیں۔ انہیں وزارتی ذمہ داری سے برطرف کیا جائے اور دوبارہ انتخابات لڑنے سے روکا جائے ۔اگر ایسے قائدین کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو ہندوستان میں فرقہ وارانہ فسادات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔