حیدرآباد۔/22 اگسٹ، ( سیاست نیوز) بی جے پی صدر بنڈی سنجے کی پدیاترا پھر ایک بار ملتوی ہوچکی ہے۔ اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر کلیان سنگھ کے دیہانت پر بی جے پی نے 24 اگسٹ تک سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے چھ روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ ایسے میں 24 اگسٹ کو پدیاترا کا آغاز کرنا بنڈی سنجے کیلئے ممکن نہیں تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹی قائدین نے پدیاترا کو ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ بنڈی سنجے 9 اگسٹ سے پدیاترا کا آغاز کرنے والے تھے اور ابھی تک دو مرتبہ پدیاترا ملتوی کی جاچکی ہے۔امید کی جارہی ہے کہ 30 اگسٹ سے پدیاترا کا آغاز ہوگا۔ بنڈی سنجے نے پدیاترا کیلئے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے ہیں اور ان کے ساتھ پارٹی کے تربیت یافتہ 100سے زائد ورکرس رہیں گے۔ R
