حیدرآباد 28 اگسٹ (سیاست نیوز) رکن پارلیمنٹ اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کی پدیاترا کا چوتھا مرحلہ 12 ستمبر سے شروع ہوگا۔ بنڈی سنجے نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو للکارا ہے کہ ہمت ہے تو ان کی پدیاترا روک کر بتائیں۔ بنڈی سنجے نے اپنی پدیاترا کو پولیس کے دباؤ کے باوجود کامیاب بنانے پر بی جے پی کیڈر کی تعریف اور تحسین کی۔ انھوں نے پارٹی کارکنوں سے کہاکہ وہ حکومت کی طرف سے پیدا کئے جارہے مسائل سے پریشان نہ ہوں۔