بنڈی سنجے کی پدیاترا کا 24 اگست کو آغاز

   

حیدرآباد ۔ 8 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کی پدیاترا 24 اگست کو بھاگیہ لکشمی مندر چارمینار کے پاس پوجا کے ساتھ شروع ہوگی ۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ بی جے پی اس پدیاترا کے ذریعہ تاریخ بنائے گی ۔ بی جے پی نے پدیاترا میں شرکت کے لئے ہر ضلع کے دس کارکنوں کو اجازت دی ہے ۔ صرف ایسے قائدین کو ہی پدیاترا میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے جو تجربہ کار ہیں اورجو پدیاترا کے لئے پورا وقت دے سکتے ہوں ۔ اس پدیاترا کا اصل مقصد عوام کے مسائل معلوم کرنا، حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنا اور کے شیکھر راؤ کی کرپٹ اور خاندانی حکمرانی کو ختم کرنا اور بی جے پی کو تلنگانہ میں اقتدار پر لانا ہے ۔