بنڈی سنجے کی پرجاسنگرام یاترا کا 12ستمبرسے دوبارہ آغاز

   

حیدرآباد، 3ستمبر (یواین آئی) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کی پرجاسنگرام یاترا کا چوتھا مرحلہ اس مہینے کی 12 تاریخ سے شروع ہوگا۔ بنڈی سنجے کی تین مرحلوں کی پد یاترا تقریباً دیہی علاقوں میں ہوئی۔ اب شہری ووٹ بینک کو نشانہ بناتے ہوئے میڑچل ملکاجگری اور رنگاریڈی اضلاع میں یہ یاترا ہوگی۔

قطب اللہ پور اسمبلی حلقہ کے گاجولارامارم کی مندر سے اس ماہ کی 12 تاریخ کو یہ یاتراشروع ہوگی۔ اس کا اختتام 22 تاریخ کو پداعنبرپیٹ میں منعقدہونے والے جلسہ میں ہوگا۔