ٓ حیدرآباد 24اپریل (یواین آئی) تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے کی یاترا نارائن پیٹ ضلع میں 11ویں دن میں داخل ہوگئی ۔انہوں نے یاترا کے موقع پر ضلع کے نروا علاقہ میں جلسہ کا اہتمام کیا اور گاوں کے سرپنچوں و عوامی نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔بنڈی سنجے نے مختلف مقامات پر عوام سے ملاقات کے دوران چندرشیکھرراو زیرقیادت تلنگانہ حکومت پر شدید نکتہ چینی کی اور الزام لگایا کہ ریاستی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوگئی ہے ۔انہوں نے تلنگانہ حکومت کی پالیسیوں کو بھی نشانہ بنایا۔