بنڈی سنجے کی 12ستمبرسے پرجاسنگرام یاترا کا چوتھا مرحلہ

   

حیدرآباد 10ستمبر(یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی کے صدربنڈی سنجے کمار اس ماہ کی 12تاریخ سے اپنی پرجاسنگرام یاترا کے چوتھے مرحلہ کاآغاز کریں گے ۔امکان ہے کہ یہ یاترا اس ماہ کی 22تاریخ تک جاری رہے گی۔اس کا اختتام آوٹررنگ روڈ کے پداعنبرپیٹ پر ہوگا۔اس پدیاترا کے ذمہ دارجی منوہرریڈی اور دیگر لیڈروں بشمول شانتی کمار، جئے شری اور این وی سبھاش نے میڈیا کو بتایا کہ یہ یاتراکوکٹ پلی،سکندرآباد، کنٹونمنٹ، ملکاجگری، اُپل، ایل بی نگر اور ابراہیم پٹنم کا دس دنوں میں احاطہ کرے گی۔اس موقع پر بی جے پی کے لیڈروں نے کہاکہ تیسرے مرحلہ کی یاترا مکمل ہوگئی ہے حالانکہ ٹی آرایس لیڈروں نے اس یاترا کوروکنے کی کوشش کی تھی۔