حیدرآباد۔/15 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ویمنس کمیشن نے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کو 18 مارچ کو حاضر ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ رکن کونسل کویتا کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس پر ویمنس کمیشن نے 15 مارچ کو انہیں کمیشن کے روبرو پیش ہونے کی نوٹس دی تھی۔ بنڈی سنجے نے کمیشن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ اجلاس کے پیش نظر 18مارچ کو حاضر ہونے کی اطلاع دی۔ویمنس کمیشن نے ان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے18 مارچ کو 11 بجے دن حاضری کی ہدایت دی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ حاضری سے انکار کی صورت میں ضروری کارروائی کی جائے گی۔ر