بنکاک میں زبردست مخالف حکومت احتجاج

,

   

Ferty9 Clinic

بنکاک : تھائی لینڈ میں جمہوریت کو بچانے کے لیے ان دنوں لوگ اور سیاسی کارکنان سڑکوں پر اتر رہے ہیں ۔ ہفتہ کو دارالحکومت بنکاک میں ہزاروں لوگوں کا مجمع تھائی حکومت کے خلاف بطور احتجاج جمع ہوا جس میں طلبہ برادری نے نمایاں طور پر حصہ لیا ۔ گذشتہ چند ہفتوں میں دارالحکومت شہر میں وزیراعظم پرایوت چان اوچا کے استعفیٰ کے مطالبہ کرتے ہوئے ریالیاں دیکھنے میں آرہی ہیں ۔ بی بی سی نے انکشاف کیا کہ 2014 میں اقتدار سنبھالنے والے پرایوت نے ایک سال قبل انتخابات بلا مقابلہ جیت لیے تھے ۔ تب سے ان کی حکومت کے خلاف جمہوریت کو کچلنے کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں ۔ اگست میں ایک ریالی میں آج کی طرح زبردست مخالف حکومت احتجاج دیکھنے میں آیا تھا ۔ عالمی وباء کوویڈ ۔ 19 کے باوجود لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پر آرہے ہیں حالانکہ ایمرجنسی نافذ ہے ۔۔