بنکاک میں سڑک کا ایک حصہ زمین میں دھنس گیا

   

بنکاک : 25 ستمبر ( ایجنسیز ) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کی مرکزی سڑک کا ایک حصہ زمین میں دھنس گیا جس کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین دھنسنے کے دوران سڑک پر موجود بجلی کے پول اکھڑ گئے اور زیر زمین موجود سیوریج اور پانی کے بڑے پائپ بھی ٹوٹ گئے جن سے پانی نکلنے لگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ بنکاک کے ایک مقامی پولیس اسٹیشن اور واجیرا اسپتال کے باہر پیش آیا جس کے نتیجے میں سڑک پر تقریباً 50 میٹر (160) فٹ چوڑا گھڑا پڑ گیا۔ سڑک دھنسے کی ممکنہ وجہ حالیہ بارش ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

ڈنماک ہوائی اڈے پرمشکوک ڈرون کی موجودگی
کوپن ہیگن : 25 ستمبر ( ایجنسیز ) شمالی ڈنمارک کے البورگ ہوائی اڈے پر پروازیں اس وقت معطل کردی گئیں جب ڈرون کو قریب دیکھا گیا۔،”نورڈج لینڈز پولیس نے ایکس پر لکھا کہ البورگ ہوائی اڈے کے قریب ڈرون دیکھے گئے ہیں ، فضائی حدود بند ہے۔ پولیس موجود ہے اور مزید تفتیش کر رہی ہے۔جہاں ڈرون رپورٹس کے درمیان پروازیں روک دی گئی ۔