بنکر طبقہ کی ابتر معاشی حالت پر کویتا کا اظہار تشویش

   

نظام آباد۔ 23؍نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ریاست میں بنکر طبقہ کی بگڑتی معاشی حالت پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے صدر تلنگانہ جاگروتی کے کویتا نے کہا کہ بُنکر ہی وہ لوگ ہیں جن کے دم پر معاشرہ تہذیب یافتہ دکھائی دیتا ہے، مگر وہی طبقہ آج انتہائی کسمپرسی میں زندگی گزار رہا ہے کویتا اج ونپرتی ضلع کے کتا کوٹا کے دورے کے موقع پر بنکروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے وقفیت حاصل کی بعد ازاں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ ملک بھر میں بالعموم اور تلنگانہ میں بالخصوص بنکر مزدوروں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جب کہ حکومتوں کی عدم توجہ ان کے مسائل میں مزید اضافہ کررہی ہے۔ کے کویتا نے کہا کہ تلنگانہ قیام کے بعد سابق حکومت نے بُنکروں کے لئے پنشن اور دھاگے پر سبسڈی فراہم کی تھی، لیکن موجودہ حکومت کے دور میں سبسڈی کی فراہمی روک دی گئی جس کے باعث ہزاروں خاندان متاثر ہوئے ہیں اور بیشتر مزدور اپنی روایتی ہنر مندی چھوڑ کر یومیہ مزدوری پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام جماعتیں پدم شالی طبقے کو عملی سطح پر نمائندگی دیں اور بی سی طبقات کو دستوری حیثیت سے مضبوط ریزرویشن فراہم کیا جائے، تاکہ وہ اپنے مسائل حکومت تک پہنچانے کے قابل ہوسکیں۔ کویتا نے کتا کوٹا کیبنکر مزدوروں کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ انہیں تحفظ دے، جب کہ ان کی تنظیم جاگریتی بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔