حیدرآباد7جون (یواین آئی)تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی ایک سافٹ ویر انجینئر کا قتل اس کے عاشق نے بنگالورومیں کردیا۔تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے گوداوری کھنی سے تعلق رکھنے والی آکانکشا، بنگالورو میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتی تھی۔ملزم کی شناخت دہلی کے رہنے والے 27سالہ ارپیت کے طورپرکی گی ہے جو ایک کمپنی کا ملازم تھا۔ پولیس نے کہاکہ ملزم اور مقتولہ کی ملاقات چارسال پہلے ہوئی تھی۔اگرچہ کہ ان دونوں کے تعلقات بہتر نہیں تھے تاہم وہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ میں تھے ۔گذشتہ روز ان دونوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد برہمی کے عالم میں اس نے آکانکشا کا گلا گھونٹ دیا اور اس معاملہ کو خودکشی ظاہر کرنے کیلئے نعش کو سیلنگ فین سے لٹکانے کی کوشش کی تاہم اس میں اس کو ناکامی ہوئی۔بعد ازاں ملزم اپارٹمنٹ کے فرش پر نعش کو چھوڑ کرفرار ہونے میں کامیاب رہا۔یہ معاملہ اُس وقت منظرعام پرآیاجب لڑکی کی دیگر سہیلیاں اپارٹمنٹ واپس ہوئیں۔