بنگالی اداکارہ سومی ہر چودھری سڑک کنارے پائی گئی

   

کولکتہ ،21 جولائی (ایجنسیز) ان دنوں تفریحی دنیا سے مسلسل مایوس کن اور حیران کردینے والی خبریں موصول ہورہی ہیں اور تازہ خبر بنگال سے ہے جہاں اداراکارہ کسمپرسی کی حالات میں سڑک کنارے ملی ۔ تفصیلات کے بموجب بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ کی فلم خاسی کتھا: اے گوٹ ساگا میں کام کرنے والی اداکارہ سومی ہر چودھری کو مغربی بنگال کے ضلع پوربا بردوان میں سڑک کنارے بے حال حالت میں پایا گیا۔ وہ بردوان۔ ارم باغ ہائی وے پر بے یارومددگار گھومتی ہوئی دیکھی گئیں۔ پولیس کے مطابق، وہ ذہنی طور پر پریشان لگ رہی تھیں اور بار بارکہہ رہی تھیں کہ وہ ٹی وی سیریلز میں کام کرچکی ہیں۔ تصدیق کے بعد انہیں شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا ہے اور ان کے خاندان کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔