بنگالی وزیر سبرتا مکرجی کا دیہانت

   

Ferty9 Clinic

کولکتہ : سینئر ترنمول کانگریس لیڈر اور مغربی بنگال کے وزیر سبرتا مکرجی کا آج رات یہاں ایک ہاسپٹل میں دیہانت ہوگیا۔انہیں سانس میں دشواری کی شکایت پر /25 اکٹوبر کو دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک کے سبب دیہانت ہوا ہے ۔ چیف منسٹر ممتابنرجی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مکرجی دا کے دیہانت پر بڑا دکھ ہے ۔ وہ 1998 ء میں ٹی ایم سی کی تشکیل سے ان کے ساتھ تھے ۔ 75 سالہ سبرتا مکرجی کے پسماندگان میں ان کی بیوہ ہے ۔ اپوزیشن نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔