بنگال ، اول تا 8ویں جماعت کسی کو بھی فیل نہیں کیا جائیگا

   

کلکتہ2 /اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال محکمہ تعلیم نے آج اعلان کیا ہے کہ پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے طلباء امتحان میں کامیابی حاصل کئے بغیر اگلے جماعت میں ترقی کرجائیں گے ۔حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے تناظر میں کیا ہے ۔ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے آج کہا ہے کہ محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ کسی بھی طالب علم کی ترقی نہیں روکی جائے گی۔تما م طالب علموں کو امتحان میں پاس کئے بغیر ترقی دیدی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی طالب علم کو فیل نہیں کیا جائے گا اور یہ سب موجودہ صورت حال میں پیش نظر کیا جائے گا۔مغربی بنگال میں تمام تعلیمی ادارے 15اپریل تک بند ہیں۔کئی اسکولوں میں امتحانات کے نتائج شائع نہیں ہوئے ہیں۔پارتھو چٹرجی نے کہا کہ محکمہ تعلیم کوشش کررہی ہے کہ 9ویں جماعت سے 12ویں جماعت تک کلاسیس کی شروعات تکنالوجی میل، واٹس اپ اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شروع کردی جائے ۔