بنگال الیکشن سے قبل آر ایس ایس اور بی جے پی کا رابطہ اجلاس

   

نئی دہلی : مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل آر ایس ایس اور بی جے پی کی رابطہ کمیٹی کا کلیدی اجلاس احمد آباد میں منعقد ہوگا۔ 5 تا 7 جنوری سہ روزہ میٹنگ میں سنگھ پریوار سے وابستہ تین درجن سے زائد تنظیموں کے سرکردہ عہدیدار شریک ہوں گے۔ اجلاس میں مرکز اور بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں بی جے پی اور حکومت کی کارگزاری کا جائزہ لیا جائے گا۔ بنگال الیکشن کی تیاری بھی زیربحث ہوگی۔