بنگال :ایک دن میں کوروناکے ریکارڈ 20 ہزار معاملے

   

کولکاتا: مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 20377 لوگوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی وہیں 135 مریضوں کی موت ہوئی۔سرکاری اطلاعات کے مطابق شمالی 24 پرگنہ میں سب سے زیادہ 4091 اور اس کے بعد کولکاتا میں 3989 نئے معاملے درج کئے گئے ۔ کولکاتا میں 44، شمالی 24 پرگنہ میں 27، جنوبی 24 پرگنہ میں 11، جلپائی گوڑی میں 10، دارجلنگ میں 8، ہوڑہ میں سات اور ہگلی ماور پرولیا میں پانچ پانچ مریضوں کی موت ہوئی۔