بنگال بی جے پی میں اختلافات، یوتھ ونگ چیف مستعفی

   

کولکاتا: ایسے روز جب مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے چار بی جے پی ایم پیز مرکز میں نریندر مودی حکومت میں شامل کئے گئے ، پارٹی کی اسٹیٹ یونٹ میں داخلی اختلافات ابھر آئے۔ صدر ریاستی بی جے پی یووا مورچہ سومترا خان نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر شویندو ادھیکاری اور سربراہ ریاستی بی جے پی دلیپ گھوش پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست میں پارٹی چلانے کے معاملہ میں نااہل ہیں۔ فیس بک لائیو پر نمودار ہوکر سومترا خان نے ادھیکاری کا نام لئے بغیر کہا کہ انہوں نے مرکزی قیادت کو گمراہ کیا ہے۔