بنگال تشدد پر قومی حقوق انسانی کمیشن کی رپورٹ عام ہونے پر ممتا بنرجی برہم، عدالت کی توہین قرار دیا

,

   

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست بھر میں ہونے والے تشدد کے واقعات کا جائزہ لینے کے بعد قومی انسانی حقوق کمیشن نے قتل، عصمت دری اور دیگر سنگین جرائم کی سی بی آئی جانچ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان مقدمات کی ریاست کے باہر مقدمات چلانی چاہیے۔ تاہم اس رپورٹ کو منظر عام کئے جانے پر سخت ناگواری کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ قومی انسانی حقوق کمیشن نے بی جے پی کو خوش کرنے کےلئے ریاست کی رپورٹ کو مدنظر رکھے بغیر رپورٹ مرتب کی ہے اور اس رپورٹ کو میڈیا میں عام کرکے عدالت کی توہین کی ہے۔