بنگال دوسرا کشمیر : بی جے پی

   

کولکاتا: صدر مغربی بنگال بی جے پی دلیپ گھوش نے آج بنگال کو دوسرا کشمیر قرار دیتے ہوئے نیا تنازعہ چھیڑ دیا ہے۔ وہ ضلع دیربھوم میں عوام سے چائے پر ملاقات کے پروگرام سے مخاطب تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت نے بنگال کو دوسرا کشمیر بنا دیا ہے۔ ہر روز مختلف اضلاع سے دہشت گردوں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں۔