کولکاتا: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے اعلان کیا کہ ریاست میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں شتروگھن سنہا آسنسول لوک سبھا حلقہ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہوں گے جبکہ بالی گونجے اسمبلی حلقہ کیلئے بابل سپریو کو پارٹی امیدوار نامزد کیا جائے گا۔ ممتابنرجی نے کہا کہ مشہور اداکار اور سابق مرکزی وزیر کو ٹی ایم سی کے امیدوار کے طور پر اعلان کرتے ہوئے انہیں خوشی ہورہی ہے۔ سابق مرکزی وزیر اور نامور گلوکار بابوسپریو اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
