بنگال :مابعد چناؤ تشدد کی انکوائری کیخلاف عرضی منظور

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے حکومت مغربی بنگال کی پٹیشن کو سماعت کیلئے قبول کرلیا ہے جس میں کولکاتا ہائیکورٹ کے اس حکمنامہ کے جواز کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں ریاست میں پیش آئے مابعد چناؤ تشدد کے معاملوں کی سی بی آئی تحقیقات کی ہدایت دی گئی ہے۔ جسٹس ونیت سرن اور جسٹس انیرودھ بوس کی سپریم کورٹ بنچ نے مرکز سے جواب طلب کیا ہے۔