بنگال میں آنکھوں کی نگہداشت مفت ، اسکیم کا آغاز

   

کولکاتا : حکومت مغربی بنگال کے ’چوکرآلو‘ (آنکھ کی روشنی) پراجکٹ کے تحت آئندہ پانچ سال میں ریاست بھر کے عوام کیلئے آنکھوں کی مفت نگہداشت فراہم کی جائے گی۔ منگل کو اس اسکیم کا آغاز کیا گیا۔ اس پراجکٹ کے تحت موتیابند کی سرجری، چشمہ اور آنکھوں کا معائنہ سے فری استفادہ کیا جاسکے گا۔ پہلے مرحلہ میں ریاست کے 1200 گاؤں اور 120 پرائمری ہیلت سنٹرس میں کیمپس قائم کئے جائیں گے۔