شیوسینا نے کہا کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد تشدد سے سیاست کی خونی شکل سامنے آئی ہے۔ اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اور یہ دیکھاتا ہے کہ اس جمہوریت کے بجائے طاقت اور باہوبلی کا راج قائم کیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ ریاست میںامن وامان قائم کرنے کے لئے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی اور مرکزدونوں کی ذمہ داری ہے۔ شیوسینا نے پارٹی کے اخبار سامنا کے ایک اداریہ میں لکھا ہے کہ مغربی بنگال میں اصل میں کیا ہورہا ہے۔ اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ یہ چیزیں واضح ہونی چاہئے۔ جب سے ریاست میں بی جے پی ہاری ہے تشدد کی خبریں آرہی ہے۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے بی جے پی کے ورکروں سے مارپیٹ کی لیکن یہ سب پروپیگنڈہ ہے ۔سامنا نے کہا کہ مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد میں ہلاک ہونے والے 17 افراد میں سے 9 افراد بی جے پی سے وابستہ تھے ، باقی ترنمول کانگریس کے کارکن تھے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس میں دونوں فریق ملوث ہیں۔