بنگال میں آرجے ڈی کا ترنمول کانگریس کی حمایت کا اعلان،تیجسوی یادو نے ممتا بنرجی سے ملاقات کی

,

   

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے ساتھ آرجے ڈی کے اتحاد کی خبروں کے درمیان بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ریاستی سیکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔تیجسوی یادو نے گزشتہ سال کے اواخر میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں مہا گٹھ بندھن کی قیادت کی تھی۔اس گٹھ بندھن میں کانگریس اور لیفٹ جماعتیں شامل تھیں۔مگر بنگال میں کانگریس اور لیفٹ اتحاد ممتا بنرجی کے خلاف انتخاب لڑرہی ہے۔اس سے قبل تیجسوی یادو نے کہا کہ راشٹریہ جنتادل کے سپریمو لا لو پرسادیادو نے بنگال میں ترنمول کانگریس کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہمارا مقصدبی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکنا ہے۔