بنگال میں ایک اور پولیس عہدیدار کا تبادلہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن نے آج مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع کے پولیس سربراہ کے تبادلے کے احکام جاری کئے ہیں اور ایک اور عہدیدار کا وہاں تقرر کردیا ہے ۔ ضلع میں 11 اپریل کو پولنگ ہونے والی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ پولیس کوچ بہار ابھیشیک گپتا کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ان کی بجائے وہاں امیت کمار سنگھ کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔ ضلع میں جمعرات کو پولنگ ہونے والی ہے اور اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع پولیس سربراہ کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔