بنگال میں بھی لاک ڈاؤن کا امکان، تمام اسکولس بند کرنیکا حکم

   

Ferty9 Clinic

کولکاتا: مغربی بنگال میں انتخابات کے پیش نظر 2 مئی تک لاک ڈاؤن ہونے نافذ کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے اس کے باوجود بنگال میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر پابندی لگنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ آج بنگال حکومت نے تمام اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اساتذہ کو بھی اسکول نہیں آنے کی ہدایت دی ہے۔محکمہ تعلیم نے ڈائریکٹری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولوں کو فی الحال غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا جائے گا۔ تاہم، اس میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کوویڈ- 19 کے پیش نظر پہلے دی جا رہی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ لگ بھگ ایک سال کے بعد نویں جماعت سے بارہویں تک تعلیم کا آغاز ہوا تھا۔ لیکن کورونا کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ایک بار پھر فیزیکل جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ سی بی ایس ای نے اس وقت دسویں جماعت کا امتحان منسوخ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بارہویں کا امتحان بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب بنگال میں، ریاستی حکومت کے 12 ویں بورڈ کے امتحان ملتوی کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔