بنگال میں بی جے پی رکن اسمبلی ترنمول میں شامل

   

کولکاتہ: بی جے پی کو ایک بار پھر مغربی بنگال میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ علی پور دوار سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے ایم ایل اے سمن کنجی لال اب ٹی ایم سی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے سمن کنجی لال کو پارٹی کی رکنیت دی۔ مغربی بنگال میں حال ہی میں پنچایتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ پنچایت انتخابات سے پہلے ریاست میں ایک بار پھر پارٹی تبدیلی کی سیاست شروع ہو گئی ہے۔