کولکتہ: مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع کے دنہاٹا میں بی جے پی کے مقامی لیڈرپرشانتا رائے بسونیا کا جمعہ کو دن دھاڑے قتل کر دیا گیا۔ وہ اپنی ماں کیساتھ اپنی رہائش گاہ پر تھا کہ کچھ بدمعاشوں نے گھس کر اسے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ بحث و تکرار کے بعد اچانک ایک بدمعاش نے پستول نکالا اور بسونیہ کو پوائنٹ بلینک رینج سے گولی مار دی۔ بہت زیادہ خون بہہ جانے کے بعد بسونیا کو مقامی دواخانہ لے جایا گیا جہاں داخلے کے فوراً بعد اس کی موت ہوگئی۔ مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری نے قتل کے پیچھے حکمران ترنمول کانگریس کے حمایت یافتہ غنڈوں کے ملوث ہونے کا الزام لگایا۔