کونٹائی ۔ مغربی بنگال کے پوربا میدینی پور ضلع میں بی جے پی کا ایک ورکر جنگلات کے علاقہ میں مردہ پایا گیا جس کے بعد علاقہ میں معمولی کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے کارکن کو ترنمول کانگریس کے غنڈوں نے قتل کردیا ہے ۔ تاہم ترنمول کانگریس نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔ آج دن میں بی جے پی کارکن جنگل کے علاقہ میں مردہ پایا گیا تھا جس کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ بی جے پی نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ پارٹی کارکن گوکل جانا کانتی باغبان پور علاقہ کا کارکن تھا اور ترنمول کارکنوں نے اس کا قتل کردیا ہے ۔
