بنگال میں بی جے پی کارکنان کی ماں کیساتھ مارپیٹ پر خواتین کمیشن برہم

   


نئی دہلی: قومی خواتین کمیشن نے مغربی بنگال میں بی جے پی کے ایک کارکن کی ماں کیساتھ مارپیٹ کرنے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن سے فوراً کارروائی کرنے کو کہا ہے اور اس کی رپورٹ مانگی ہے ۔خاتون کمیشن کی صدر ریکھا شرما نے چیف الیکشن کمیشن سنیل اروڑا کو پیر کو اس معاملے میں ایک خط لکھا اور کہا کہ ایک سیاسی پارٹی کے کارکنان کا دوسری پارٹی کے کارکن کی ماں کے ساتھ مارپیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ شرما نے کہا کہ خواتین کی سکیورٹی کیلئے کمیشن فکرمند ہے اور اس طرح کا کام ناقابل قبول ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے اس معاملے میں کارروائی کئے جانے کی ضرورت ہے اور ایسی واقعات کو دہرائے جانے سے روکنے کی ضرورت ہے ۔کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس معاملے میں فوری طورپر کارروائی کرنی چاہئے اور اس کی کارروائی رپورٹ ای میل یا فیکس کے ذریعہ خاتون کمیشن کو بھیجی جانی چاہئے ۔خبروں کے مطابق مغربی بنگال میں کل ترنمول کانگریس کے کارکنان نے بی جے پی کارکن گوپال مجومدار کی بزرگ ماں کے سات مارپیٹ کی اور اس بارے میں کسی کیساتھ بات چیت نہ کرنے کیلئے کہا۔