بنگال میں ترنمول لیڈرکو دن دھاڑے گولی ماردی گئی

   

کولکاتا: مغربی بنگال کے نادیہ ضلع کے ہنسکھلی میں ایک چونکا دینے والے واقعہ میں، ترنمول کانگریس کے ایک مقامی لیڈرکو جمعہ کی صبح شرپسندوں نے دن دھاڑے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ متوفی کی شناخت امود علی بسواس کے طور پر کی گئی ہے جو ہنسکھلی میں ترنمول کا علاقہ نائب صدر تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق، بسواس جمعہ کی صبح بازارآیا اور ایک چائے کے اسٹال پر چائے کا ایک کپ آرڈرکیا، جو وہ باقاعدگی سے کرتا تھا۔ اچانک موٹر سائیکل پر سوار آٹھ بد معاشوں کا ایک گروپ موقع پر پہنچا اور قریب سے بسواس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔