٭ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی نے کہا کہ ’’ہماری ریاست میں ہر کسی کا خیرمقدم ہے‘‘ … لیکن برائے مہربانی تقسیم و انتشار کا پرچار مت کیجئے۔ بنگال میں یہ نہیں چلے گا‘‘۔ ممتا نے مزید کہا کہ ’’بنگال مختلف مذاہب کے قائدین کے احترام کیلئے جانا جاتا ہے اور یہ انفرادی حیثیت کبھی مجروح و متاثر نہیں ہوگی‘‘۔ قبل ازیں مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے ممتابنرجی سے کہا تھا کہ ممتابنرجی محض اپنے ووٹوں کی خاطر ’’دراندازوں کو بچارہی ہیں‘‘۔