بنگال میں ’’خودکفیل بھارت ‘‘ مہم کی قیادت کی بھر پور صلاحیت :مودی

,

   

کولکاتا: اس دلیل کے ساتھ کہ مغربی بنگال میں ‘‘خود کفیل بھارت’’ کی مہم کی قیادت کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مغربی بنگال میں ہندوستان کی تمام مشرقی اور شمال مشرقی ریاستوں کا مرکز بننے اور اس خطے کی معاشی نمو کو فروغ دینے کی صلاحیت ہے ۔ورچوئل ریلی کے ذریعہ درگا پوجا کے موقع پر بنگال کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس خطے کی ترقی کے لئے مختلف مرکزی ا سکیمیں پرووڈیا اسکیم کی تشکیل کی گئی ہیں۔پوروڈیا اسکیم کا مقصد مشرقی خطے کی مربوط ترقی ہے ۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیردھرمیندر پردھان نے اس اسکیم کا افتتاح کیا تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز بنگال اور پڑوسی ممالک جیسے نیپال اور بنگلہ دیش کے مابین رابطوں کو بہتر بنانے کی سمیت میں کام کر رہا ہے ۔مودی نے کہا کہ مغربی بنگال میں مشرقی خطے کے لئے ایک مرکز کے طور پر ابھر کر سامنے آنے اور اس کی معاشی نمو کو فروغ دینے کی صلاحیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکز ، ریاست میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی طرف بھی اقدامات کررہا ہے ۔وزیر اعظم نے یہ بھی نشاندہی کی کہ مرکز بنگال اور کچھ پڑوسی ممالک جیسے نیپال اور بنگلہ دیش کے مابین رابطوں کے امور کو بہتر بنانے پر آگاہ اور کام کر رہا ہے ۔انہوں نے ایسٹ ویسٹ میٹرو ریلوے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 8.5سو کروڑ روپے اس پروجیکٹ کیلئے مرکزی حکومت نے منظوری دی ہے ۔ یہ منصوبہ شہر کے مشرقی حصے اور اس کے آئی ٹی ہب(سالٹ لیک ) کو مغربی مضافات اور کلکتہ کا جڑواں شہر ہوڑا سے جوڑ دے گا۔ اس منصوبے کا ایک حصہ دریائے ہگلی کے پانی کے اندر چلے گا ، جو ملک کا یہ پہلا منفرد منصوبہ ہے ۔مودی کے مطابق ، مرکزی اسکیمیں جیسے ہاؤسنگ فار آل ، اجولا یوجنا کے تحت مفت گیس کنکشن اور جن دھن اکاؤنٹس کھولنے سے یہاں کے لاکھوں کو فائدہ ہوا ہے ۔تقریبا چار کروڑ افراد نے جان دھن یوجنا کے تحت اکاؤنٹ کھولے ہیں۔ جبکہ 90 لاکھ افراد (خاص طور پر خواتین سے تعلق رکھنے والے ) لوگوں کو مفت گیس رابطے فراہم کیے گئے ہیں۔ ہاؤسنگ فار آل اسکیم سے مزید 30 لاکھ افراد مستفید ہوئے ہیں۔ جب کہ چار لاکھ گھرانوں کو پانی فراہم کیا گیا ہے ۔یہ پہلا موقع ہے جب وزیر اعظم درگا پوجا تہوار سے قبل بنگال کے عوام سے براہ راست خطاب کررہے ہیں۔مودی نے آزادی کی تحریک کے وران اور شعبہ زندگی کے ہر پہلو ، ثقافتی ، معاشرتی ، فلسفہ اور ادب میں بنگال کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں آتم نربھر بھارت کے حصول میں ہندوستان کی رہنمائی کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت ہے ۔ مودی نے مغربی بنگال کی مختلف نامور شخصیات کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور امید کی کہ ریاست ہندوستان کو آگے لے جائے گی۔وزیر اعظم نے سودیشی تحریک کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بنگال ہی تھا جس نے تحریک آزادی کے دوران سودیشی کو ایک تحریک اور عزم میں تبدیل کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ درگا پوجا ہندوستان کی یکجہتی اور طاقت کے ساتھ ساتھ بنگال کی روایات اور ثقافت کی بھی عکاسی کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس کے منتر کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔