بنگال میں دیگر اشیاء کی بھی ہوم ڈیلیوری کی اجازت

   

Ferty9 Clinic

٭ مغربی بنگال حکومت نے ضروری اشیاء کے علاوہ دیگر اشیاء کی بھی لاک ڈاؤن کے دوران ہوم ڈیلیوری کی اجازت دی ہے۔ سرکاری احکامات کے مطابق ضروری اشیاء کے ساتھ متعلقہ سرگرمیوں کی بھی اجازت ہوگی۔ احکامات میں تاہم یہ وضاحت کی گئی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران سماجی دوری کے علاوہ صحت اور حفظان صحت کے اصولوں کو یقینی بنانا لازمی ہوگا۔