بنگال میں سرکاری نوکریوں میں 10 فیصد کوٹہ

   

چیف منسٹر مغربی بنگال کی زیر قیادت ریاستی حکومت نے سیول پوسٹوں اور مختلف خدمات میں 10 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے 8 لاکھ روپئے سے کم مجموعی سالانہ آمدنی والے ارکان خاندان اہل ہوں گے۔ ایسے لوگ جن کا درج فہرست طبقات، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے موجود ریزرویشن اسکیم کے تحت احاطہ نہیں ہوتا ہے، انہیں سیول پوسٹ اور سرویسس میں راست بھرتی اور تعلیمی اداروں میں داخلوں کا تحفظ حاصل ہوگا۔